• ہیڈ فقیریاں، منڈی بہاوٴالدٌین، پاکستان
  • ہفتہ سے جمعرات8:00 - 18:00
فالو کریں
  • مدارس دینیہ کا عالمی امتحانی بورڈ
  • فون 0546550555
  • ای میل
تازہ ترین
ہم آپ کو وفاق الجامعات العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں
تازہ ترین
ہم آپ کو وفاق الجامعات العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

شعبہ جات

وفاق الجامعات العربیہ پاکستان

شعبہ جات:

(1)  ایڈ منسٹریشن:

ایڈمنسٹریشن تمام شعبہ جات کا ہیڈ ہوتا ہے۔ تمام شعبو ں کو کنٹرول کرنا، ان میں نظم پیداکرنا، کام کی بروقت تیاری اور ترسیل اس کے ذمہ ہوتا ہے۔

(2)  شعبہ ڈاک:

شعبہ ڈاک کسی بھی ادارے کا بنیادی جز و ہوتا ہے۔ ڈاک کی وصولی اور باقی شعبہ جات تک ڈاک کی ترسیل اس کے ذمہ ہوتا ہے۔شعبہ ڈاک میں ایک شعبہ ڈاک وصولی اور دوسرا ڈاک ترسیل کا ہونا چاہیے۔ان کے لیے علیحدہ کمپیوٹر پروگرام کا ہونا لازمی ہے۔

(3) شعبہ محاسب:

شعبہ ڈاک سے ڈاک وصولی کے بعد فیس کی کنفرمیشن شعبہ محاسب کرے گا۔ فیس چیک کی جائے گی اور پھر اس کومتعلقہ شعبہ جات کو شفٹ کردیا جائے گا۔ شعبہ محاسب کے ذمہ فیس کی وصولی، فیس کا ریکارڈبمعہ ووچرمحفوظ رکھنا، تمام حسابات کی جانچ پڑتال اور سال بعد اس کا آڈٹ کروانا شعبہ محاسب کے ذمہ ہے۔

(4)  شعبہ کتب:

شعبہ محاسب سے فیس کنفرمیشن ہونے کے بعد داخلہ فارم شعبہ کتب بنین و بنات کو ٹرانسفر کردئیے جائیں گے۔ شعبہ کتب ان داخلہ فارم کو چیک کرکے رولنمبر جاری کرے گا۔ شعبہ کتب میں بنین اور بنات کے علیحدہ شعبے ہوں گے۔ ہر شعبے کا علیحدہ ذمہ دار ہوگا جو داخلہ دینے، متعلقہ طالب علم کا ریکارڈ چیک کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

بنین کے شعبہ جات:درجہ عامہ، درجہ خاصہ،درجہ خامسہ، درجہ عالیہ، درجہ موقوف علیہ، درجہ عالمیہ۔

بنات کے شعبہ جات:درجہ خاصہ اول بنات، درجہ خاصہ دوم بنات، درجہ عالیہ اول بنات، درجہ عالیہ دوم بنات، درجہ عالمیہ سال اول بنات، درجہ عالمیہ سال دوم بنات۔نوٹ:دراسات دینیہ اول ودوم، تجوید حفاظ و علماء کا نصاب بنین و بنات ایک ہی ہے۔

(5)شعبہ حفظ:

شعبہ حفظ میں درجہ حفظ کے داخلہ فارم شعبہ محاسب سے فیس کنفرم ہونے کے بعد وصول کیے جائیں گے۔ داخلہ فارم میں مدرسہ کی مہر اور تصویر کا ہونا لازم ہوگا۔مقطوع اللحیہ طالب علم کوکسی بھی امتحان میں شرکت کی اجازت نہ ہوگی، اگر کسی نے شرکت کی بھی تو نتیجہ کالعدم قراردیا جائے گا۔

(6) شعبہ ریکارڈ:

کسی بھی ادارے کے تمام ریکارڈ کو محفوظ کرنے کی جگہ کو ریکارڈ روم کہتے ہیں۔ ریکارڈ روم میں تمام نیا اور سابقہ ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔ ریکارڈ محفوظ کرنے کے لیے داخلہ فارم اور باقی تمام ریکارڈ کی جلدیں کرواکر نمبر وائز محفوظ کیا جائے گا۔ شعبہ ریکارڈ محفوظ کرنے کے علاوہ مختلف اداروں کی طرف سے ملنے والی اسناد کی تصدیقات، ضابطہ کے مطابق مثنی (ڈپلیکیٹ)اسناد جاری کرے گا۔تصدیقات کا ریکارڈ بھی سیریل وائز اور اسناد جاری کرنے کا ریکارڈ بھی سیریل وائزکمپیوٹر سے نکال کر جلدکروایا جائے گا۔ مثنی اسناد اورتصدیقات مجاز اتھارٹی کے دستخط کرنے کے بعد قابل قبول ہوں گی۔ اسناد جاری کرنے یا جاری نہ کرنے کا اختیار شعبہ ایڈمنسٹریشن کے ہیڈ کے پاس ہوگا۔

(7)شعبہ کمپیوٹر:

آج کل کے جدید دور میں شعبہ کمپیوٹر کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شعبہ تمام ریکارڈ کو محفوظ کرنے اور بذریعہ ویب سائٹ ضروری معلومات فراہم کرنے کا مجاز ہو گا۔ شعبہ کمپیوٹر تمام ریکارڈ، شعبہ ڈاک سے لے کر داخلہ کے آخری مرحلے تک محفوظ کرے گا۔ اس مقصد کے لیے سافٹ وئیر بنایا جائے گا جس میں ہر شعبہ کا علیحدہ پاس ورڈ ہو گا، انٹری کرنے کے لیے مختلف فارم بنائے جائیں گے۔ مثلا ڈاک انٹری کے لیے ڈاک وصولی کا فارم بذریعہ ڈیٹا بیس اور اسی طرح ڈاک ترسیل کا بذریعہ ڈیٹا بیس بنایاجائے گا۔ اسی طرح کسی بھی نئے طالب علم کی انٹری کے لیے رجسٹریشن فارم جس میں اس طالب علم کی مکمل معلومات فیڈ ہوگی۔ مثلا نام، ولدیت، تاریخ پیدائش، ضلع وغیرہ درج ہوگا۔ یہ انٹری شروع کے درجے میں ہوگی اور آخر تک یہی ریکارڈ رہے گا اور اس کے امتحانات کا ریکارڈ اس کے ساتھ ساتھ محفوظ ہوتا رہے گا۔ہر طالب علم کا علیحدہ فارم رجسٹریشن نمبر کے تحت سیو ہوگا، اس رجسٹریشن نمبر کے تحت طالب علم کا مکمل ریکارڈ محفوظ ہوگا۔

(8)شعبہ ماہنامہ:

کسی بھی بورڈ کا متعلقہ الحاق شدہ اداروں سے رابطہ کے لیے اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کیلئے شعبہ ماہنامہ استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے نئے ہونے والے فیصلہ جات اور تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی اور انشاء اللہ سال 2018 کے اواخر تک ماہنامہ کا اجرا ہو جائے گا

© تمام جملہ حقوق 2024, وفاق الجامعات العربیہ پاکستان محفوظ ہیں -------- اس ویب سائٹ کو Webfency LLC نے ڈیزائن کیا ہے