• ہیڈ فقیریاں، منڈی بہاوٴالدٌین، پاکستان
  • ہفتہ سے جمعرات8:00 - 18:00
فالو کریں
  • مدارس دینیہ کا عالمی امتحانی بورڈ
  • فون 0546550555
  • ای میل
تازہ ترین
ہم آپ کو وفاق الجامعات العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں
تازہ ترین
ہم آپ کو وفاق الجامعات العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

میمورنڈم

وفاق الجامعات العربیہ پاکستان کا میمورنڈم

-1    ادارے کا نام                      وفاق الجامعات العربیہ پاکستان

-2     ادارے کے دفتر کا پتہ             ہیڈ فقیریاں تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین

اغراض و مقاصد:

(1)دینی مدارس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنانا

(2)دینی مدارس کے غریب نادر طلباء و طالبات کو فری دینی و دنیاوی تعلیم دلوانا

(3)مملکت عزیز پاکستان میں دینی علوم کی ترویج و اشاعت کرنا

(4)درس نظامی کے حامل تمام اہل السنت مسالک کے مدارس میں سالانہ امتحانات کروانا اور بوقت ضرورت نصاب میں تبدیلی کرنا

(5)تمام مدارس کے تمام درجات کا سالانہ امتحان لے کر کامیاب طلبہ و طالبات کواسناد جاری کرنا

(6)طلباء کے اندر قدیم علمی اثاثے سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید عربی زبان، جدیدانگلش اور سوشل سائینس کو

پڑھنے، سمجھنے اور اپنا مافی الضمیر کو ظاہر کرنے کے قابل بنانا

(7) مدارس دینیہ میں کمپیوٹر لائبریوں کا قیام عمل میں لانااور طلبہ و طالبات کو عصری تعلیم کی طرف راغب کرنا

(8) ملک کے اندر فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ سے اکھیڑنا، باہمی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کا پرچار کرنا

(9) طلبہ و طالبات کوآئین پاکستان کا مطالعہ کروانااور ان کو ملک پاکستان کا وفاداراور باعزت شہری بنانا

(10) مدارس دینی کے مدرسین کے حقوق اور قانونی تحفظ کے لئے اقدامات کرنا

(11)  تحریک اسلام اور تحریک پاکستان کے مشاہیر کی مساعی سے روشناس کرانا

(12) بین الاقوامی امور کی سمجھ کے لئے عربی و انگلش زبانوں کی مہارت پیدا کرنا

© تمام جملہ حقوق 2024, وفاق الجامعات العربیہ پاکستان محفوظ ہیں -------- اس ویب سائٹ کو Webfency LLC نے ڈیزائن کیا ہے