• ہیڈ فقیریاں، منڈی بہاوٴالدٌین، پاکستان
  • ہفتہ سے جمعرات8:00 - 18:00
فالو کریں
  • مدارس دینیہ کا عالمی امتحانی بورڈ
  • فون 0546550555
  • ای میل
تازہ ترین
ہم آپ کو وفاق الجامعات العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں
تازہ ترین
ہم آپ کو وفاق الجامعات العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

امتحانی نظم و نسق

امتحانی نظم و نسق اور شرائط

وفاق الجامعات العربیہ ہیڈ فقیریاں منڈی بہاوالدین کی مجلس منتظمہ اور امتحانی کمیٹی نے امتحانی طریقہ کار کے حوالہ سے جن شرائط و ضوابط کی منظوری دی وہ درج ذیل ہیں:

1۔      امیدوار کیلئے اہل سنت والجماعت کے عقائد کا پابند ہونا ضروری ہے۔

2۔      قدیم فضلاء کیلئے صحاح ستہ کا ایک ایسا پرچہ ہو گا جس کیلئے کسی مدرسہ/دارالعلوم کسی دینی یا عصری بورڈ سے سند یافتہ ہونا ضروری ہے۔

3۔      درجہ عالمیہ کے چھ پرچے ہوں گے جس کیلئے کسی دینی بورڈ سے درجہ عالیہ یا اس کے مساوی ڈگری کا ہونا ضروری ہے۔

4۔      درجہ عالیہ، خاصہ اور عامہ کیلئے کسی دینی بورڈ سے مطلوبہ تحتانی سند یا اس کے مساوی سند کا ہونا ضروری ہے۔ نیز ان مذکورہ درجات کے چھ چھ پرچے ہوں گے۔

5۔      عصری داروں کے اسلامیات، عربی،میں بی۔اے آنر یا ماسٹر کرنے والے طلباء کو جو کہ کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا ہو ان کو عالمیہ میں داخلہ دیا جائے گا۔ اسی طرح مڈل، میٹرک اور ایف اے پاس طلباء بھی بالترتیب درجہ عامہ، خاصہ اور عالیہ کے امتحانات میں شرکت کے مجاز ہیں۔

6۔      تحتانی درجات کے امتحانات میں وہ طلباء بھی شرکت کر سکتے ہیں جن کے فارم کے ساتھ دینی ادارے کے مہتمم یا ناظم تعلیمات کی طرف سے ادارے کے لیٹر پیڈ پر مصدقہ بیان لف ہو۔

7۔      امیدوار کیلئے باشرع ہونا یعنی داڑھی کا سنت کے مطابق ہونا ضروری ہے ”مقطوع اللحیہ یا قصر اللحیہ (داڑھی کتروانا)“ ہونے کی صورت میں امتحان میں شمولیت کی اجازت نہیں ہو گی۔

8۔      ہر درجہ میں داخلہ کیلئے دو عدد رنگین تصاویر اور شناختی کارڈ (اگر ہو) کا ہونا ضروری ہے۔ خواتین تصاویر سے مستثنیٰ  نہیں ہیں

9۔      امیدوار کو چاہیے کہ وہ اپنا داخلہ فارم صوبائی ناظم یا دارے کے مہتمم ……………………………………

10۔    درجہ حفظ کیلئے مکمل قرآن پاک کا یاد ہونا ضروری ہے اور درجہ تجوید کیلئے جملہ قواعدتجوید سے آگاہی لازمی ہے۔

حصول سنٹر و الحاق مدرسہ / جامعہ

1۔      وفاق الجامعات العربیہ ہیڈ فقیریاں منڈی بہاؤالدین کے ساتھ الحاق کے لئے مدرسہ /جامعہ کا مہتمم مرکزی دفتر وفاق الجامعات العربیہ ہیڈ فقیریاں منڈی بہاؤالدین کو ایک درخواست لکھے گا۔ دفتر انہیں ایک فارم ارسال کرے گا۔ جس میں تمام شرائط موجود ہیں۔ مدرسہ/جامعہ کا معائنہ کرنے کے بعد سند الحاق جاری کی جائے گی۔

2۔      امتحانی مرکز کے حصول کیلئے حفظ و تجوید کے علاوہ کم از کم چالیس طلباء و طالبات کا داخلہ بھیجنا ضروری ہے۔

3۔      مدرسہ/جامعہ کے الحاق یا امتحانی مرکز کی منظوری سے قبل صوبائی ناظم صاحب اس کا معائنہ کریں گے۔ بعد ازاں اس کی منظوری دی جائے گی۔

4۔      امتحانات کے دوران ممتحنین حضرات کی قیام و طعام کی ذمہ داری بذمہ سنٹر ہو گی۔

5۔      مدارس/جامعات کے مہتممین حضرات مقامی ناظمین اپنے اپنے داخلے مرکزی دفتر کو مقررہ تاریخ کے اندر اندر ارسال کریں گے تا کہ انہیں بروقت رول نمبر اور امتحانی سنٹر کی اطلاع دی جا سکے۔

حصول سند مثنیٰ (ڈوپلیکیٹ)

مثنیٰ سند کے حصول کیلئے امیدوار ایک عدد درخواست نئے قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور ایک عدد تصویر ادارہ کے سربراہ ضلعی ناظم کے توسط سے مرکزی دفتر کو روانہ کرے گا۔ دفتر دس دن کے اندر اندر مذکورہ امیدوار کو مثنیٰ سند جاری کرے گا۔

© تمام جملہ حقوق 2024, وفاق الجامعات العربیہ پاکستان محفوظ ہیں -------- اس ویب سائٹ کو Webfency LLC نے ڈیزائن کیا ہے