وفاق الجامعات العربیہ ہیڈ فقیریاں منڈی بہاؤالدین
دستور عمل
1۔ نام: ادارے کا نام وفاق الجامعات العربیہ ہیڈ فقیریاں منڈی بہاؤالدین ہو گا۔
2۔ مرکزی دفتر: وفاق الجامعات العربیہ کا مرکزی دفتر ہیڈ فقیریاں منڈی بہاؤالدین میں ہو گا۔
3۔ وفاق الجامعات العربیہ ایک غیر سیاسی ادارہ ہو گا جس کا مقصد صرف اور صرف اشاعت تعلیم ہو گا۔ ادارے کے جملہ اراکین ملکی سیاست میں حصہ لینے سے پرہیز کریں گے۔ تمام مذہبی اور سیاسی پارٹیوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
4۔ وفاق الجامعات العربیہ کا ہر عہدیدار اس بات کی حتی الامکان کوشش کرے گا کہ اپنے اپنے حلقہ درس میں باہمی اخوت و محبت، برداشت اور احترام انسانیت کے جذبے کو پورے خلوص سے فروغ دے گا اور رویوں میں تبدیلی کی کوشش پیدا کرے گا کیونکہ یہ بات دین اسلام کی اساس اور روح ہے۔
5۔ مشاورتی کمیٹیاں دو ہوں گی 1۔ مجلس شوریٰ 2۔ مجلس عاملہ
مجلس شوری
٭ مجلس شوری وفاق الجامعات العربیہ کی اصل قوت ہو گی۔
٭ اس کے کم از کم 20 اراکین ہوں گے۔
٭ مجلس شوریٰ کا اجلاس سال میں ایک بار منعقد ہو گا اس کے علاوہ صدر صاحب مخصوص حالات میں اجلاس طلب کر سکیں گے۔
٭ مجلس شوریٰ کے فیصلوں میں کثرت رائے کے ساتھ قوت رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
٭ مجلس شوریٰ میں وفاق الجامعات العربیہ سے ملحقہ جامعات و مدارس کے مہتمم حضرات یا ان کے نامزد نمائندے ہوں گے۔
٭ مجلس شوریٰ کے اجلاس کے لئے تین چوتھائی اراکین کی موجودگی ضروری ہو گی۔
٭ مجلس شوریٰ وفاق الجامعات العربیہ کے نظم و نسق کا خیال رکھے گی۔
٭ مجلس شوریٰ وفاق الجامعات العربیہ کے ساتھ ملحقہ جامعات و مدارس کے تعلیمی معیار کے حوالے سے مناسب اور مفید اقدامات کرے گی اور ناظم اعلیٰ کے مشورے سے دے سکے گی۔
٭ مجلس شوریٰ کے اراکین کا چناؤ صدر وفاق الجامعات العربیہ، نائب صدر، ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات کریں گے۔ اور مجلس شوریٰ کی معیاد کم از کم پانچ سال کے لئے ہو گی۔
٭ نیز کسی بھی نامناسب اقدام کی وجہ سے رکن مجلس شوریٰ کو معزول کیا جا سکے گا۔
٭ صدر، ناظم اعلیٰ، نائب صدر اعلیٰ اور ناظم امتحانات کی تقرری و معطلی چاروں صوبائی ناظمین اعلیٰ کے ساتھ ساتھ مجلس شوریٰ کے کثرت رائے سے ہو گی۔
٭ چاروں صوبوں کے ناظمین اعلیٰ کی تقرری و معطلی صدر، ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات مجلس شوری کے مشورے سے ہو گی۔ تقرری اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ہو گی۔ صدر اور نائب صدر کی منظوری کے بعد مذکورہ عہدیداران کو مرکزی دفتر کی طرف سے نمائندگی کارڈ دئے جائیں گے۔
٭ وفاق الجامعات العربیہ کے ہمہ قسم معاملات کے حوالے سے کوئی محترم رکن کوئی قدم اٹھانا چاہے تو اس بارے میں مرکزی دفتر کے ناظم کو اطلاع دینا ضروری ہو گا جو بعد ازاں صدر، ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات کو مطلع کریں گے۔ کسی رکن/عہدیدار کے انفرادی فعل کی کوئی حیثیت نہ ہو گی۔
مجلس عاملہ
٭ وفاق الجامعات العربیہ کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے گی۔
٭ مجلس عاملہ کا اجلاس سال میں ایک مرتبہ ضرور ہو گا۔
٭ مجلس عاملہ کے اراکین کی تعداد کم ازا کم 30 ہو گی۔
٭ مسلسل دو اجلاسوں میں کسی معقول عذر کے بغیر شرکت نہ کرنے والے رکن کو صدر صاحب معطل کر سکیں گے۔
٭ مجلس عاملہ کے عہدیداران کی معیاد کم ازا کم پانچ سال ہو گی۔
٭ مجلس شوریٰ کے فیصلوں کا مطالعہ کرے گی۔
6۔ صدر کے فرائض و اختیارات: صدر کے فرائض درج ذیل ہوں گے:
٭ اراکین مجلس شوریٰ و عاملہ کی نامزدگی ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات کے مشورے سے کرے گا۔
٭ وفاق الجامعات العربیہ کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔
٭ وفاق الجامعات العربیہ کا کوئی عہدیدار یا ملازم کسی بھی حوالے سے بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہو تو صدر وفاق الجامعات العربیہ ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات کے مشورے سے اسے معطل یا اس کی تنزلی کریں۔
٭ مجلس شوریٰ فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
٭ صدر وفاق الجامعات العربیہ ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات کے مشورے سے مجلس شوریٰ کے دو اجلاسوں میں بغیر معقول عذر کے شرکت نہ کرنے والے رکن کی رکنیت ختم کر سکیں گے۔
7۔ نائب صدر کے فرائض:
٭ صدر کی عدم موجودگی میں انتظامی امور کی نگرانی اور اجلاسوں کی صدارت کرنا۔
8۔ ناظم اعلیٰ کے فرائض:
٭ صدر وفاق کی ہدایت کے مطابق مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کریں گے۔
٭ مدارس / جامعات کے الحاق کے امور کی نگرانی کریں گے۔
٭ وفاق الجامعات العربیہ کے جملہ امور صدر، ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات کے باہمی مشاورت سے
طے ہوں گے۔
٭ تمام مرکزی اور صوبائی عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے مرکزی وفاق الجامعات العربیہ کو ماہانہ ششماہی یا سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔ مرکزی دفتر کے صدر وفاق الجامعات العربیہ اور ناظم اعلیٰ کو اس کے بارے میں حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔
٭ ملکی سا لمیت اور وقار کے خلاف کام کرنے والے عہدیدار کو صدر، ناظم اعلیٰ اور ناظم امتحانات فی الفور
معطل کرنے کے مجاز ہونگے۔
11۔ ناظم امتحانات کے فرائض و اختیارات
٭ وفاق الجامعات العربیہ کے امتحانات کی نگرانی کریں گے جس میں ناظم اعلیٰ کی مشاورت شامل ہو گی۔
٭ مرکزی دفتر کے نظم و نسق کی نگرانی ناظم امتحانات کریں گے جس میں ناظم اعلیٰ کی مشاورت شامل ہو گی۔
٭ ناظم امتحانات وفاق الجامعات العربیہ کے جملہ امور سے صدر صاحب اور ناظم اعلیٰ کو آگاہ کریں گے۔
٭ نصاب کے اندر ضروری تبدیلی، اس کے اندر جدید مسائل کے حل کی گنجائش اور اسے عصری
تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اپنی سفارشات تیار کر کے مجلس شوریٰ کو پیش کریں گے جن کی بعد ازاں منظوری دی جائے گی۔
12۔ ناظم مالیات کے فرائض:
٭ منظور شدہ میزانیہ (بجٹ) کا سالانہ رپورٹ مجلس شوریٰ کو پیش کریں گے۔